سرسی10/مارچ (ایس او نیوز) کرتب بازی دکھانے کےدوران موت کے کنویں میں میں کار ہی پلٹی کھاکر گرپڑی جس کے نتیجے میں دو کرتب باز کار کے نیچے ہی دب کر پھنس گئے تھے، مگر موقع پر موجود عملے نے دونوں کو فوری طور پر کار کے نیچے سے ہٹالیا اورانہیں بچالیا۔
سرسی میں اتوار کے روز ماری کمباتہوار زور وشور سے جاری تھا جس کے لئے ضلع بھر سے کافی بڑی تعداد میں لوگ حصہ لے رہے تھے، اس موقع پر موت کا کنواں میں کار کی کرتب بازی دکھائی جارہی تھی ، ایک ساتھ تین تین کار موت کے کنویں میں کرتب دکھارہے تھے کہ اچانک ایک کار دوسری کار کو چھوگئی، جس کے نتتجے میں ایک کار کا توازن بگڑ گیا اور کار نیچے گر کر اُلٹ گئی۔ کار پلٹی کھانے کے نتیجے میں کار پر سوار دو لوگ کار کے نیچے آگئے، مگر وہاں پر موجود حفاظتی عملے نے فورا کار کو سیدھا کرتے ہوئے نیچے پھنسے ہوئے کرتب بازوں کو باہر کھینچ کر بچالیا۔ دونوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔